تلنگانہ

سدرشن ریڈی سے کانگریس قائدین کی نمائندگی، فارم-7 کے مبینہ غلط استعمال پر کارروائی کا مطالبہ

حیدراباد :  تلنگانہ پردیش کانگریس الیکشن کمیشن کوآرڈینیشن کمیٹی کے چیئرمین پی. راجیش کمار اور رکن محمد واجد حسین نے چیف الیکٹورل آفیسر تلنگانہ سدرشن ریڈی سے ملاقات کرکے یادداشت پیش کی۔

 

انہوں نے الزام لگایا کہ مشیرآباد حلقہ کے بوتھ نمبر 210 کے بی جے پی بی ایل اے بالا چندرا عرف بالو نے مسلم کانگریس بی ایل اے بابا شفیع الدین اور ان کے خاندان کے 30 افراد کو مستقل طور پر منتقل ظاہر کرتے ہوئے فارم-7 جمع کرائے۔ کانگریس قائدین کے مطابق فارم پہلے سے پرنٹ شدہ تھے اور ان میں حلقہ، ای پی آئی سی نمبر اور دیگر تفصیلات بھی درج تھیں۔

 

کانگریس قائدین نے اسے کانگریس ووٹرس کے نام حذف کرانے کی منظم سازش قرار دیتے ہوئے ذمہ دار افراد کے خلاف فوجداری مقدمات درج کرنے اور سخت کارروائی کا مطالبہ کیا۔

 

چیف الیکٹورل آفیسر سدرشن ریڈی نے معاملے کا جائزہ لیتے ہوئے تمام ای آر اوز، اے ای آر اوز، سپروائزرز اور بی ایل اوز کو ہدایت دی کہ فارم-7 بڑی تعداد میں بغیر مکمل جانچ کے قبول نہ کئے جائیں

 

۔ انہوں نے تلنگانہ میں جمع تمام فارم-7 کی گھر گھر جانچ کرنے اور حقیقی ووٹرس کے نام ووٹر لسٹ سے حذف نہ کرنے کی بھی ہدایت دی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button