تلنگانہ

تلنگانہ ایپسٹ امتحان کے نتائج جاری _ ٹاپ 3 امیدواروں میں آندھراپردیش کے طلبہ شامل

حیدرآباد _ 18 مئی ( اردولیکس) تلنگانہ میں انجینئرنگ، ایگریکلچر اور فارمیسی کورسس میں داخلوں کے لیے منعقدہ تلنگانہ ایپسٹ امتحان( سابقہ ایمسٹ امتحان) کے جاری ہوگئے ہیں

 

ٹی ایس اپسیٹ کے نتائج میں، اس سال انجینئرنگ اسٹریم میں پاس فیصد کم ہوا ہے۔ انجینئرنگ اسٹریم میں پاس ہونے کا تناسب 74.98 فیصد رہا، جس میں لڑکیوں کا تناسب 75.85 فیصد اور لڑکوں کا 74.98 فیصد رہا۔ انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ میں 2,40,618 طلباء نے شرکت کی اور 1,80,424 پاس ہوئے۔

 

اس سال زراعت اور فارمیسی اسٹریم میں 89.66 فیصد پاس ریکارڈ کیا گیا ہے۔ اس میں 90.18 فیصد لڑکیاں اور 88.25 فیصد لڑکے پاس ہوئے ہیں۔ زراعت اور فارمیسی کورسز کے داخلے کے امتحانات میں 91,633 طلباء نے شرکت کی اور 82,163 طلباء پاس ہوئے

انجینئرنگ اور ایگریکلچر و فارمیسی اسٹریم میں ٹاپ 3 امیدواروں میں  آندھراپردیش کے زیادہ طلبہ شامل ہیں ۔

 

متعلقہ خبریں

Back to top button