تلنگانہ

سن رائزرس حیدرآباد کے کپتان نے کمسن حیدرآبادی طلباء کے ساتھ کرکٹ کھیلا۔ ویڈیو دیکھیں

حیدرآباد۔ سن رائزرس حیدرآباد کے کپتان پیاٹ کمنس نے شہر کے کرمن گھاٹ میں واقع ضلع پریشد اسکول میں طلبا کے ساتھ کرکٹ کھیلا ۔ انہوں نے اسکول میں منعقدہ بوٹ کیمپ میں مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کی

 

اور یہاں کے طلباء کے ساتھ کرکٹ کھیلا۔ یہ ویڈیو تیزی کے ساتھ سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کمنس بلے بازی و گیند بازی کررہے ہیں۔آسٹریلیائی کھلاڑی کو آئی پی ایل ٹیم سن رائزرس حیدرآباد نے 20.5کروڑروپئے میں خریداتھاجنہوں نے اپنی ٹیم کو 2024کے سیزن میں پلے آف میں پہنچایا۔

Ms

Adb1

 

متعلقہ خبریں

Back to top button