تلنگانہ

نظام آباد میناریٹی ریڈیڈنشل اسکول کے متوفی طالب علم صوفیان کے ورثا سرکاری امداد سے محروم _ عوامی نمائندوں سے تعاون کی خواہش ، متوفی کی والدہ کی پریس کانفرنس   

نظام آباد 18/ مارچ ( اُردو لیکس ) تقریباً دو ماہ قبل تلنگانہ کے نظام آباد ضلع کے ڈچپلی منڈل کے بردی پور میں واقع گورنمنٹ مینا ریٹی ریزیڈنشل اسکول میں زیر تعلیم دو طلباء کے درمیان ہوئے جھگڑے میں شیخ صوفیان نامی طالب علم کے متوفی طالب علم کے افراد خاندان نے حکومت سے تا حال امداد اور راحت کاری اقدامات نہ کئے جانے کی نظام آباد پریس کلب میں داستان بیان کی اور کہا کہ متوفی کی والدہ بیوہ ہے اور اسے ایک ہی نرینہ اولاد صوفیان تھا متوفی کی والدہ صفیہ بیگم نے بتایا کہ گورنمنٹ مینا ریٹی ریزیڈینٹل اسکول میں انکے لڑکے کی مشتبہ موت کے تعلق سے اسکول انتظامیہ نے میڈیا کو حالات سے واقف کروایا تھا۔

 

انہوں نے کہا کہ انکے لڑکے کی موت پر کئی شبہات پائے جاتے ہیں صفیہ بیگم نے کہا کہ (5) سال قبل انکے شوہر بیماری کی وجہہ سے فوت ہو گئے تھے بڑی کسمپرسی کی حالت میں زندگی گزارتے ہوئے اپنے لڑکے شیخ صوفیان کی پرورش کر رہی تھی لیکن اس المناک واقعہ نے میری زندگی ویران کردی صفیہ بیگم نے ریاستی حکومت ، ارکان اسمبلی باجی ریڈی گوور دھن ، بیگالا گنیش گپتا اور چیف منسٹر کی دختر یم یل سی مسز کے کو یتا سے رقمی امداد اور مستقبل کیلئے مستقل باز آباد کاری اقدامات و سرکاری ملازمت فراہم کرنے کی اپیل کی

متعلقہ خبریں

Back to top button