تلنگانہ

تلنگانہ کے جگتیال قلعہ کو سیاحتی مرکز میں تبدیل کرنے ضلع کلکٹر یاسمین باشا کا اعلان

جگتیال _ 18 مارچ ( اردولیکس) تلنگانہ کے جگتیال شہر میں واقع تاریخی قلعہ کو سیاحتی مرکز میں تبدیل کرنے کا ضلع کلکٹر یاسمین باشاہ نے اعلان کیا ہے آج انہوں نے مختلف محکموں کے عہدیداروں کے ساتھ مل کر قلعہ کا تفصیلی معائنہ کیا۔ اس موقع پر میونسپل کے  عہدیداروں اور مقامی عوامی نمائندوں نے ضلع کلکٹر کو قلعہ کی  خصوصیات کے بارے میں بتایا۔

بعد ازاں میڈیا سے بات کرتے ہوئے یاسمین باشاہ نے کہا کہ ہم جلد ہی مختلف محکموں کے ساتھ مل کر قلعہ کی ترقی کے لئے ایک جامع پروجیکٹ رپورٹ تیار کریں گے اور اسے حکومت کی منظوری کے لیے بھیجیں گے۔

ضلع کلکٹر یاسمین بھاشا نے کہا کہ ‘جگتیال قلعہ جو صدیوں پہلے تعمیر کیا گیا تھا اور تاریخی اہمیت رکھتا ہے، کو سیاحتی مرکز کے طور پر ترقی دینے کی کوشش کی جائے گی۔

 

انہوں نے کہا کہ ثقافتی اور تاریخی ورثہ رکھنے والے جگتیال قلعہ کے تعمیراتی ڈھانچے کو نقصان پہنچائے بغیر محکمہ آثار قدیمہ کے ماہرین کی مدد سے قلعہ کو ضلع کے اثاثے کے طور پر ترقی دی جائے گی تاکہ سیاحوں کو اس کی تاریخی شان و شوکت کی طرف راغب کیا جا سکے۔

 

محکمہ آثار قدیمہ کے قوانین کے مطابق جگتیال قلعہ کو مزید ترقی دینے کے لیے محکمہ سیاحت، میونسپل اور دیگر سرکاری محکموں کے تعاون اور تال میل سے جلد ہی ایک جامع پروجیکٹ رپورٹ (DPR) تیار کرکے منظوری کے لیے حکومت کو بھیجی جائے گی۔  انہوں نے کہا کہ ترقیاتی کاموں کو جلد از جلد مکمل کر کے قلعہ کی شان و شوکت سے تمام لوگوں کو آگاہ کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ یہ قلعہ مستقبل قریب میں سیاحتی مرکز میں تبدیل ہوجائے گا۔مقامی میونسپل چیرمین گولی سرینواس، آر ڈی او مادھوری، ڈی ایف او وینکٹیشور راؤ، میونسپل انچارج کمشنر نریش، ڈی آر ڈی او لکشمی نارائنا، آثار قدیمہ اے ڈی ساگر، مقامی عوامی نمائندوں اور عہدیداروں نے شرکت کی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button