جنرل نیوز

دیہاتوں میں معلمین مکاتب مجلس تحفظ ختم نبوت کاماریڈی کی گراں قدر خدمات  مکاتب کا استحکام وقت کی اہم ترین دینی ایمانی ضرورت

کاماریڈی 18/ مارچ (. اردو لیکس ) شہر کی رونق سے دور چھوٹے چھوٹے دیہات و قریوں میں مجلس تحفظ ختم نبوت ٹرسٹ کاماریڈی کے معلمین کرام گراں قدر خدمات انجام دے رہے ہیں، جہاں مسجد ہے وہاں امامت اور تدریسی خدمات انجام دیتے ہوئے اطراف واکناف کے چھوٹے دیہات جہاں دو چار مسلمانوں کے مکانات ہیں ان کے ایمان وعقائد کی سلامتی کے لئے معلمین کرام اور نگران حضرات و خدام مجلس تحفظ ختم نبوت ٹرسٹ کاماریڈی مستقل سرگرداں ہیں، اللہ تعالیٰ سب کی خدمات کو شرف قبولیت سے نوازے

ماہانہ اجلاس برائے معلمین مکاتیب قرآنیہ منعقد ہوا، جس میں ٹرسٹ کے زیراہتمام چلنے والے تمام مکاتب کے معلمین کرام،نگران حضرات و خدام مجلس نے تمام حالات کا جائزہ لیا،

اس موقع سے قاری محمد منیر الدین صاحب رکن شوریٰ مجلس تحفظ ختم نبوت ٹرسٹ کاماریڈی نے معلمین کرام خدمات کو سراہتے ہوئے ان خیالات کا اظہار کیا، نیز حافظ محمد فہیم الدین منیری ناظم مجلس تحفظ ختم نبوت ٹرسٹ کاماریڈی نے تفصیلی حالات سے واقفیت حاصل کی، مفتی محمد خواجہ شریف مظاہری، مولانا نظرالحق قاسمی، مولانا منظور مظاہری نے معلمین کرام کا استقبال کیا، اور کہا کہ ضرورت اس بات کی ہیکہ دیہات کے ائمہ کرام کی اہل ثروت خوب خدمت کریں، کیونکہ یہ علماء حفاظ کرام دور دراز علاقہ سے آکر بنجر بستیوں میں فکر، لگن اور محنت کے ساتھ خدمت انجام دے رہے ہیں

متعلقہ خبریں

Back to top button