جرائم و حادثات

شادی کے 15 دن بعد سسرال سے رقم اور زیورات لے کر فرار ہونے والی فرضی دلہن گرفتار

جئے پور _ 22 دسمبر ( اردولیکس) راجستھان پولیس نے ایک ایسی دلہن کو گرفتار کر لیا جو ایک سال قبل شادی کے 15 دن بعد سسرال سے  رقم اور زیورات لے کر بھاگ گئی تھی۔ پولیس نے بتایا کہ دلہن نے اپنے والد کا نام  غلط بتایا تھا، وہ شادی شدہ تھی پھر بھی پہلی شادی کو چھپا کر دوسری شادی کی تھی ۔ پولیس پوری تفتیش کر رہی ہے۔

ڈنگر پور ضلع کے سبالہ پولیس اسٹیشن کے افسر رضوان خان نے بتایا کہ سبلہ کے رہنے والے اٹل بہاری کے بیٹے رمن لال جین نے یکم اکتوبر 2021 کو پولیس میں رپورٹ درج کرائی تھی جس کے مطابق درخواست گزار غیر شادی شدہ تھا  اور شادی کے لیے لڑکی کی تلاش میں تھا۔ اس دوران اس کی ملاقات مدھیہ پردیش کے بھیرا گڑھ کے رہنے والے گلاب کے بیٹے گنگارام ٹھاکر سے ہوئی۔ مذکورہ شخص رقم لے کر نوجوان کی شادی کروانے والا ایجنٹ تھا ۔ ایجنٹ نے  دھننجے جیسوال، کی بیٹی سونا جو وارانسی، اتر پردیش کے رہنے والے ہیں، سے شادی کے لیے ملاقات کی۔

اس پر دونوں فریقین شادی کے لیے راضی ہو گئے۔ شادی کروانے کے بدلے ایجنٹ نے درخواست گزار سے تین لاکھ روپے کا مطالبہ کیا۔ اس پر 3 اگست 2021 کو درخواست گزار نے گول کے ایک مندر میں سماجی رسم و رواج کے مطابق شادی کی۔ شادی کے بعد درخواست گزار نے ایجنٹ کو ایک مقررہ رقم ادا کی۔ ایجنٹ 21 اگست  کو سبلہ آیا اور سونا کو رکھشا بندھن کے تہوار پر گھر لے جانے کے بہانے لے گیا۔ دلہن گھر سے پچاس ہزار اور زیورات ساتھ لے گئی۔

رکھشا بندھن کے بعد کئی دنوں تک گھر نہ آنے پر اٹل بہاری نے دلہن سے چار سے پانچ بار رابطہ کیا۔ بعد ازاں اس نے سبلہ پولیس اسٹیشن میں رپورٹ درج کرائی ۔ پولیس نے رپورٹ کی بنیاد پر مقدمہ درج کیا اور تفتیش کے دوران سونا عرف لکشمی  کو گزشتہ روز گرفتار کرلیا

تحقیقات میں پتہ چلا کہ دلہن نے اپنا نام فرضی بتا کر شادی کی تاکہ سسرال والوں کو لوٹا جا سکے ۔  ملزم نے شادی کے دوران درخواست گزار اور اس کے گھر والوں کو سونا کے والد کا نام دھننجے جیسوال بتایا تھا۔ لیکن خاتون کو گرفتار کرنے کے بعد اس کے والد کا نام دنیش ڈاہریہ پایا گیا۔ اس سے قبل پولیس نے ایجنٹ گلاب سنگھ، دلہن کے جعلی ماموں تلک دانہال، ایجنٹ کی بیوی رجنا گوڑ اور دلہن کی جعلی ماں ریکھا سراٹے کو بھی گرفتار کیا تھا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button