تلنگانہ

کورونا، ان امراض کا شکارافراد کے وائرس کے زد میں آنے کا خدشہ۔ گاندھی ہاسپٹل کے سپرنٹنڈنٹ کا بیان

حیدرآباد: حیدرآباد کے گاندھی ہاسپٹل کے سپرنٹنڈنٹ ایم راجہ راو نے کہا ہے کہ مختلف ممالک میں دوبارہ کورونا کے کیسس میں اضافہ کے پیش نظرمرکز کی جانب سے ریاستوں کو چوکنا کیا گیا ہے۔ انھوں نے کہا ہے کہ چین، چاپان، امریکہ اورکوریا جیسے ممالک میں ایک بارپھرکورونا کی وباء پھیل رہی، ایک مرتبہ پھروائرس کے حملہ کا امکان ہے اس لئے عوام چوکس رہیں۔ خاص طورپرچھوٹے بچوں، حاملہ خواتین اوربزرگوں سے انھوں نے احتیاط کی خواہش کی ہے۔ راجہ راو نے کہا کہ گردے کے امراض سے ماثرہ افراد، استھما کے مریض، جگر اوقلب کے عارضہ سے کافی عرصہ سے متاثرہ افراد کے ساتھ ساتھ کینسرسے متاثرہ افراد کے وائرس سے متاثرہونے کا خدشہ ہے۔ انھوں نے تمام سے گھروں سے نکلتے وقت ماسک لگانے کی خواہش کی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button