جرائم و حادثات

100 کروڑ کا مالک روڈی شیٹر چور قیصر حیدرآباد میں گرفتار

حیدر آباد: سٹی پولیس نے ایک بدنام زمانہ روڈی شیٹر کو گرفتار کر لیا جو 100 کروڑ کا مالک بتایا گیا ہے۔پولیس کے بموجب گڈی ملکاپور سے تعلق رکھنے والے یادگیری نامی شخص کے بھائی کا سال 2016 میں قتل کر دیا گیا تھا۔ اس نے اپنے بھائی کی موت کا بدلہ لینے کا فیصلہ کیا۔

 

یادگیری نے روڈی شیٹر محمد قیصر عرف چور قیصر سے رابطہ قائم کیا تاکہ وہ اس کے بھائی کے قاتلوں کو ٹھکانے لگائے۔یادگیری نے دو لاکھ روپے روڈی شیٹر کو دیے۔ کافی دن گزر جانے کے بعد بھی روڈی شیٹر نے اس کا کام نہیں کیا جس پر یادگیری نے رقم واپس کرنے کا مطالبہ کیا۔

 

رقم واپس کرنے کے بجائے روڈی شیٹر یادگیری کو ہی  دھمکانے لگا اور اس سے مزید چار لاکھ روپے وصول کر لئیے۔پولیس کو اس بات کی اطلاع ملی اور پولیس نے روڈی شیٹر کو گرفتار کر لیا۔ تحقیقات کے دوران پولیس کو پتہ چلا کہ

 

روڈی شیٹر لینڈ گرابنگ اور ڈیلنگ کے معاملات کرتا تھا اس نے غیر قانونی طور پر 100 کروڑ روپے حاصل کئے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button