تلنگانہ

کومٹ ریڈی راج گوپال ریڈی کانگریس میں شامل

حیدرآباد _ 27 اکتوبر ( اردولیکس) بی جے پی قائد کومٹ ریڈی راج گوپال ریڈی آج کانگریس پارٹی میں شامل ہوگئے۔ ان کے ہمراہ بی جے پی کے ایک لیڈر و سابق رکن اسمبلی ای رویندر ریڈی اور بی آر ایس لیڈر این نرسمھلو بھی کانگریس میں شمولیت اختیار کرلی۔

نئی دہلی میں کل ہند کانگریس پارٹی کے دفتر میں قومی صدر ملیکارجن کھرگے کی موجودگی میں ان تمام نے کانگریس پارٹی میں شمولیت اختیار کی۔ اس موقع پر تلنگانہ پی سی سی کے صدر ریونت ریڈی، سی ایل پی لیڈر بھٹی وکرامارک کومٹ ریڈی وینکٹ ریڈی اور دیگر موجود تھے

متعلقہ خبریں

Back to top button