جنرل نیوز

عمرہ کے لئے منتخب ایم ایس کے ٹیچرس کی انتظار کی گھڑیاں ختم ۔ آج حیدرآباد سے جدہ کے لئے سفر کا آغاز

حیدرآباد ۔ 26/ نومبر ۔ پریس نوٹ ۔عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کے لئے منتخب ایم ایس کے ٹیچرس اپنے شریک حیات کے ہمراہ 27 نومبر کی صبح حیدرآباد سے جدہ کے لئے روانہ ہوں گے ۔ اس طرح ایم ایس کے انتظامیہ نے اس سال ٹیچرس ڈے کے موقع پر اپنے اسٹاف سے کئے گئے وعدہ کو نبھايا اور قرعہ کے ذریعہ منتخب ٹیچرس کو اپنے شوہر یا بیوی کے ساتھ عمرہ کے انتظامات کیے ۔ سفر عمرہ کے لئے 25 ٹیچرس اور انکے ساتھ ان کے شریک حیات پر مشتمل 50 عازمین عمرہ کا قافلہ 26 نومبر کو ایم ایس ایجوکیشن اکیڈیمی کے کارپوریٹ آفس سے راجیو گاندھی انٹر نیشنل ایئر پورٹ کو روانہ ہوگا ۔ حسب وعدہ ٹیچر معہ شریک حیات جملہ 50 عازمین کے جملہ اخراجات ایم ایس کے انتظامیہ کے ذمہ ہو گا ۔

ایم ایس ایجوکیشن اکیڈیمی کی جانب سے اسپانسر کئے گئے 50 عازمین کے علاوہ اس قافلہ میں مزید 25 افراد بھی شامل ہیں ۔ اس طرح آج روانہ ہونے والا یہ گروپ 75 عازمین پر مشتمل ہے ۔ایم ایس ایجوکیشن اکیڈیمی کے سینئر ڈائریکٹر ڈاکٹر محمد معظم حسین نے تمام عازمین عمرہ کو آج شام 10 بجے تک ایم ایس کے کارپوریٹ آفس واقع این ایم ڈی سی ماں صاحب ٹینک پر جمع ہونے کی دعوت دی تھی ۔ یہاں ان ٹیچرس کے لئے ایک سادہ تقریب رخصتی منعقد کی جائے گی جس میں ایم ایس کے سینئر مینجمنٹ کی جانب سے عازمین کو تہنیت پیش کریں گے ۔

اس کے بعد اس قافلہ کو بسس کے ذریعہ راجیو گاندھی انٹر نیشنل ایئر پورٹ بھیجا جائے گا ۔ اس طرح عازمین عمرہ پر مشتمل یہ قافلہ 27 نومبر کی صبح 5 بج کر 5 منٹ پر حیدرآباد سے پرواز کرےگا اور سعودی عرب کے مقامی وقت کے مطابق سوّا نو بجے جدہ پہنچے گا ۔ عمرہ کے لئے ان کا یہ سفر 15 دنوں پر مشتمل ہوگا ۔ اس دوران عازمین 7 دن مکہ مکرمہ اور 7 دن مدینہ منورہ میں ٹہرآیے جائیں گے ۔ اس طرح یہ قافلہ عمرہ کی تکمیل کے بعد 11 دسمبر حیدرآباد واپس ہو جائے گا ۔

متعلقہ خبریں

Back to top button