جنرل نیوز

تمام طبقات کی ترقی تلنگانہ حکومت کی اولین ترجیح ہے : رکن اسمبلی چٹم رام موہن ریڈی

 

اوٹکور : 26 نومبر (اردو لیکس) مکتھل رکن اسمبلی چٹم رام موہن ریڈی نے کہا کہ تمام طبقات کی ترقی حکومت تلنگانہ کی ترجیح ہے ان خیالات کا اظہار اوٹکور منڈل مستقر میں کلیان لکشمی و شادی مبارک پروگرام سے کیا۔تحصیلدار دفتر کے احاطے میں شادی مبارک کلیانہ لکشمی سے متعلق 41 چیکس مستحقین کو حوالے کئےگٸے۔انہوں نے کہا کہ حکومت تلنگانہ لڑکیوں کی شادی والوں کو مشکلات کا سامنا نہ کرنے کی نیت سے حکومت بطور تحفہ دیا جا رہا ہے شادی مبارک کلیانہ لکشمی اسکیموں کو نافذ کیا جا رہا ہے اور اس پروگرام میں تعاون کیا جا رہا ہے

 

۔اس پوگرام میں زیڈ پی ٹی سی اشوک گوڈ نائب ایم پی ایلا گوڈ اوٹکور سرپنچ سوریہ پرکاش ریڈی تحصیلدار تروپتیا اوٹکور ناٸب سرپنچ عبادالرحمن،سابق زیڈ پی ٹی سی اروند کمار ٹی آر ایس منڈل قائدین لکشماریڈی امین پور سدھاکر ریڈی کے ساتھ عبدالرحمن شبو کو آپشن ممبر،شیخ سمیع وارڈممبر، محمد آصف، سمیع اللہ کلوال، شیکھر ریڈی مختلف دیہات کے استفادہ کنندگان نے شرکت کی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button