جرائم و حادثات

پرکٹ میں قومی شاہراہ پر دو لاریوں میں بھیانک تصادم۔ایک لاری جلکر خاکستر، زخمی ہاسپٹل منتقل 

پرکٹ میں قومی شاہراہ پر دو لاریوں میں بھیانک تصادم۔ایک لاری جلکر خاکستر، زخمی ہاسپٹل منتقل 

آرمور : 24/ مئی ( محمد سیف علی کی رپورٹ ) نیشنل ہائی وے 63 پر دو لاریوں میں بھیانک تصادم پیش آیا۔ تصادم کے بعد ایک لاری مکمل طور پر جل گئی۔ اس واقعہ میں مقامی لوگوں نے دو افراد کو جان لیوا صورتحال سے بچا لیا۔ تفصیلات کے مطابق… ضلع نظام آباد آرمور ٹاؤن پرکٹ کے مضافاتی علاقے میں قومی شاہراہ 63 پر گرینائٹ لوڈ کے ساتھ گجرات سے وشاکھاپٹنم کی طرف جانے والی لاری اور کریم نگر سے نظام آباد کی طرف جانے والی لاری سے ٹکرا گئی جس کے باعث یہ حادثہ پیش آیا۔

 

اس واقعے میں گرینائٹ کا لوڈ لے کر جارہی لاری مکمل طور پر جل گئی۔ ڈرائیور نے چوکسی کا مظاہرہ کرتے ہوئے لاری سے نیچے کود گیا اور اپنی جان بچانے میں کامیاب ہو گیا مزید دو افراد کیبن میں موجود تھے۔ مقامی لوگوں نے بہادری دکھاتے ہوئے انہیں بچایا۔ کریم نگر سے نظام آباد کی طرف جا رہے لاری ڈرائیور شدید زخمی ہو گیا۔ اطلاع ملتے ہی آرمور پولیس اسٹیشن ایس ایچ او روی کمار کے ساتھ ایس آئی اشوک کمار موقع پر پہنچ گئے اور زخمیوں کو ہسپتال لے جایا گیا۔

 

فائز انجن نے آگ پر قابو پاتے ہوئے جلتی ہوئی لاری کو بجھایا۔ بعد ازاں پولیس کی جانب سے ٹریفک کو کلیئر کیا گیا اور پولیس نے بتایا کہ کیس درج کرتے ہوئے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button