جنرل نیوز

کاماریڈی میں 17 اگست کو جلسہ عام بعنوان آزادی ہند میں اسلاف کی قربانیاں _ تمام برادران وطن سے شرکت کی اپیل۔ 

کاماریڈی 16 اگست (_اردو لیکس ) محمد فیروز الدین پریس سکریٹری جمعیۃ علماء کاماریڈی کی اطلاع کے مطابق جمعیۃ علماء ہند ضلع کاماریڈی کے زیراہتمام عمیدالعلماء حضرت مولانا مفتی غیاث الدین رحمانی صدر جمعیۃ علماء تلنگانہ وآندھرا کی ہدایت پر آزادی ہند میں اسلاف کی قربانیاں کے عنوان پر 17 اگست 2022ء بروز چہارشنبہ 7بجے شام NR فنکشن ہال اسلام پورہ کاماریڈی میں ایک عظیم الشان جلسہ عام منعقد کیا جارہا ہے، جس بحیثیت مہمان خصوصی محترم مولانا مفتی محمود زبیر قاسمی جنرل سکریٹری جمعیۃ علماء تلنگانہ وآندھرا، وعزت مآب عالیجناب جیتیشV پاٹل صاحب (IAS) ضلع کلکٹر کاماریڈی، وعزت مآب عالیجناب سرینواس ریڈی صاحب SP کاماریڈی کے علاوہ تلگو مقرر مولانا عبدالناصر مظاہری صدر جمعیۃ علماء ضلع محبوب نگر شرکت فرماکر خصوصی خطاب فرمائیں گے، جبکہ مہمانان اعزازی میں سیاسی جماعتوں سے وابستہ تمام معزز قائدین رونق اسٹیج ہوں گے۔

تمام برادران وطن سے بلالحاظ مذہبی و سیاسی وابستگی شرکت کی پرخلوص گزارش جمیع اراکین جمعیۃ علماء کاماریڈی نے کی ہے۔

مزید تفصیلات کے لئے رابطہ کریں۔ 9618156786

متعلقہ خبریں

Back to top button