جنرل نیوز

محمد رفیق احمد معاون رکن ضلع پریشد نرمل کو نمایاں خدمات پرکارنامہ حیات ایوارڈ

نرمل: یوم آزادی کے موقع پرمحمد رفیق احمد معاون رکن ضلع پریشد نرمل کو ان کی نمایاں خدمات کے عوض کارنامہ حیات ایوارڈ اورتوصیف نامہ پیش کیا گیا۔ نرمل شہرکےاین ٹی آرمنی اسٹیڈیم میں منعقدہ ڈائمنڈ جوبلی تقریب میں ریاستی وزیرجنگلات وماحولیات اےاندراکرن ریڈی نے انھیں یہ ایوارڈ پیش کیا۔ واضح رہے کہ محمد رفیق نے گزشتہ ماہ ہوئی طوفانی بارش کے دوران اپنی جان کی پرواہ کئے بغیرکڑم پراجکٹ کے نشیبی علاقوں میں رہنے والے افراد کو محفوظ مقامات پرمنتقل کرنے میں اہم رول ادا کیا تھا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button