تلنگانہ

تلنگانہ ہائی کورٹ کے 4 نئے ججس اور دو ایڈیشنل ججس نے لیا حلف

تلنگانہ ہائی کورٹ کے نئے ججس نے حلف لیا۔ چیف جسٹس اجول بھویان نے منگل کی صبح ہائی کورٹ کے پہلے کورٹ ہال میں انہیں حلف دلایا۔ اے وینکٹ وینوگوپال،بی ناگیش، پی کارتک، کے سارتھ نے بطور جج، جے سرینواس راؤ اور این راجیشور راؤ نے بطور ایڈیشنل جج حلف لیا اور ذمہ داری سنبھال لی۔ ہائی کورٹ میں اب تک ججس کی تعداد 28 ججس تھی۔ نئے ججس کے ساتھ یہ تعداد بڑھ کر34ہوگئی ہے۔ جب تلنگانہ ہائی کورٹ کا قیام عمل میں آیا تو ججوں کی تعداد 24 تھی جبکہ 6نئے ججوں نے آج حلف اٹھا لیا، 8مزید ججوں کے عہدے خالی ہیں۔حلف برداری کی تقریب 10.45بجے منعقد کی گئی۔نئے حلف لینے والے ججس کو ان کے ساتھی ججس نے مبارکباد پیش کرتے ہوئے نیک تمناوں کااظہار کیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button