جنرل نیوز

 مفت آنکھوں کی تشخیص100/دن کے پروگرام میں اردو زبان نظر انداز کرنے کا محمد واجد حسین سابق فلور لیڈر کانگریس جی ایچ ایم سی کا الزام۔ 

حیدرآباد _ 20 ( پریس نوٹ) ریاست تلنگانہ میں مفت آنکھوں کی تشخیص پروگرام میں ریاست کی دوسری سرکاری زبان ہونے کے باوجود نظر انداز کردیا گیا جس کی وجہ سے خاص طور پر اردو داں طبقہ اس اسکیم سے مستفید ہونے میں دشواریاں محسوس کر رہے ہیں ۔

 

محمد واجد حسین سینئر کانگریس قا ید نے شدید احتجاج کرتے ہوئے حکومت پر الزام لگایا کہ اسمبلی میں اردو کو دوسری سرکاری زبان کا درجہ دینے کیلئے بل پاس کیا گیا لیکن عملی طورپر سونتیلی ماں کا سلوک کر رہی ہے اور ہر سرکاری اسکیم کی اجرائی کے موقعے اردو زبان کو ہمیشہ نظر انداز کیا جارہا ہے ۔انھون نے کہا کہ اس سلسلے میں چیف منسٹر اور وزیر صحت کو ٹویٹ کرتے ہوئے توجھ دلوا یئ ۔

 

محمد واجد حسین سینئر کانگریس قاید نے ریاستی وزیر آعلیٰ جناب چندرشیکھر راؤ اور وزیر صحت جناب ہریش راؤ سے مطالبہ کیا کہ 100 دن کے اس پروگرام کیلئے اردو زبان میں جاری کریں تاکہ ریاست میں اردو داں طبقے کے افراد بھی مستفید ہونے میں آسانی پیدا ہو سکے ۔

متعلقہ خبریں

Back to top button