ایجوکیشن

تلنگانہ میں 27 جنوری سے سرکاری اساتذہ کے تبادلوں اور ترقیوں کے عمل کا آغاز

حیدرآباد _20 جنوری ( اردولیکس) تلنگانہ میں سرکاری اسکول کے اساتذہ کی ترقیوں اور تبادلوں کا عمل 27 جنوری سے شروع ہورہا ہے وزیر تعلیم سبیتا اندرا ریڈی نے محکمہ تعلیم کے عہدیداروں کو ہدایت دی ہے کہ ریاست میں اساتذہ کی ترقیوں اور تبادلوں کے عمل کو منصفانہ اور شفاف طریقے سے انجام دیا جائے۔  انہوں نے دفتر میں اساتذہ کی پروموشن اور ٹرانسفر کے عمل کے حوالے سے کئے جانے والے انتظامات کا جائزہ لیا۔ انھوں نے عہدیداروں کو ہدایت دی کہ وہ ترقیوں اور تبادلوں کے عمل کو مکمل شفافیت اور جوابدہی کے ساتھ اور غلطیوں سے پاک کریں۔

 

حکام کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اساتذہ کی ترقیوں اور تبادلوں سے متعلق  کسی بھی قسم کے قانونی مسائل سے بچنے کے لیے مناسب احتیاطی تدابیر اختیار کی جائیں۔ انہوں نے کہا کہ چونکہ ویب کونسلنگ کے ذریعے اساتذہ کے تبادلوں کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں، اس لیے حکام کی ذمہ داری ہے کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ اس مقصد کے لیے استعمال کیے جانے والے سافٹ ویئر میں کوئی خرابی نہ ہو۔

متعلقہ خبریں

Back to top button