جنرل نیوز

میدک میں جماعت اسلامی ہند شعبہ خواتین کا جلسہ۔ ریاستی ناظمہ شعبہ خواتین محترمہ آسیہ تسنیم کا خطاب

میدک 21 مارچ (اردو لیکس نیوز)(ابو فیضان میدک)میدک میں جماعت اسلامی ہند شعبہ خواتین کی جانب سے دوپہر میں جلسہ استقبالِ رمضان کرسٹل گارڈن میدک میں منعقد ہوا جس کی صدارت محترمہ آسیہ تسنیم ریاستی ناظمه شعبہ خواتین جماعت اسلامی ہند تلنگانہ نے کی۔ انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ رمضان قرآن کے نزول کا مہینہ ہے جو نیکیوں کا موسم بہار ہے، یہ تربیت کا مہینہ ہے، ہم اپنا جائزہ لیں اور دیکھیں کہ ہم نے کل کے لئے کیا سامان کیا ہے رمضان گزارنے کے طریقے سیکھنا کافی نہیں ہے

 

، بلکہ اس پر عمل کی کوشش بھی جاری رکھی جائے، اللہ نے جو مہلت عمل دی ہے اسے غنیمت جانیں اپنے اوقات کو عبادتوں میں لگائیں رمضان کی قدر کریں، خریدیاں قبل از وقت کر لیں روزوں میں کوتاہی نہ کریں پابندی کے ساتھ نمازیں پڑھیں قرآن کو سمجھ کر پڑھیں، اور رمضان کو صحیح معنوں میں ماہ قرآن سمجھ کر گزارنے کے لیے کہا، آپ نے یہ بھی کہا کہ رمضان غمخواری کا مہینہ ہے۔ قبل ازیں ضلعی ناظمه میدک محترمه تسنیم صاحبہ نے رمضان کیسے گزاریں اس عنوان پر تقریر کرتے ہوئے کہا کہ رمضان میں وقت کی تنظیم اس طرح کریں کہ رمضان کے مہینے میں زیادہ سے زیادہ عبادت کا وقت مل سکے، اور بھر پور استفادہ حاصل کر سکیں۔ محترمہ عفت فاطمہ نے زکوٰۃ وانفاق فی سبیل اللہ کے عنوان پر مخاطب کیا۔ محترمہ ملیکہ بیگم نے روز ہ اور تقوی پر تقریر یش کی، فریعہ تبسم (ZAC Member GIO TS) نے بعنوان رمضان اور قرآن پر کہا کہ قرآن میں آج انسان کے قلب و ذہن کو بدلنے اور اس کے اندر انقلاب برپا کرنے کی قوت موجود ہے۔

 

اس جلسہ کا آغاز رحیمہ سلطانہ کی تلاوت وترجمانی سے ہوا، افتاحی کلمات مقامی ناظمہ شعبہ خواتین انصارا شاہین نے ادا کرتے ہوئے مہمانان کا خیرمقدم کیا۔ سہیرا تبسم، عائشہ ادیبہ، سمیرا فاطمہ نے حمد و ترانہ پیش کیا، عظمیٰ صباحت نے نظامت کے فرائض بحسن خوبی نبھائے اور اظہار تشکر پیش کرتے ہوئے دعا سے پروگرام کا اختام عمل میں آیا۔ اس موقع پر مقامی جماعت کے تمام ارکان و کارکنان، اور جی آئی او کے ممبرز اور ایسوسی ایٹس اور خواتین کی کثیر تعداد موجود تھی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button