تلنگانہ

تلنگانہ کے جگتیال ضلع میں سڑک کی توسیع کے لئے مسجد شہید کرنے کا منصوبہ _ صمد نواب کی حکومت سے مسجد کے تحفظ کی درخواست

جگتیال _ 22 مارچ ( اردولیکس) تلنگانہ کے ضلع جگتیال کے کوڈمیال منڈل کے  پوڈور گاوں میں قدیم جامع مسجد کمیٹی کے ذمداروں نے الزام لگایا ہے کہ سڑک کی توسیع کے لئے مسجد کو شہید کرنے کا منصوبہ بنایا گیا ہے ۔انھوں نے کہا کہ اس علاقے میں سڑک کی توسیع کی جا رہی ہے ۔ پوڈور کی قدیم جامع مسجد کے دیواروں پر نشان لگایا گیا اور ٪70 مسجد کے احاطے کو سڑک کی توسیع میں لینے کے منصوبے کی اطلاع عہدیداروں نے دی ہے جس سے واضح ہوتا ہے کہ مسجد کو شہید کرتے ہوئے سڑک کی توسیع  جائے گی۔ مسجد کمیٹی کے ذمہ داران سے اس بات  کی اطلاع ملنے پر سماجی کارکن صمد نواب کریم نگر نے آج پوڈور کا دورہ کیا۔ اور ریاستی حکومت سے مطالبہ کیا کہ پوڈور مسجد کا تحفظ کریں۔ انھوں نے ریاستی وزیر  اقلیتی بہبود کوپولہ ایشور ۔اور وقف بورڈ چیرمین مسیح اللہ خان. مقامی رکن اسمبلی روی شنکر سے مطالبہ کیا کہ وہ اس قدیم جامع مسجد کے تحفظ کیلئے اقدامات کریں۔ مسلمانوں میں شدید ناراضگی و برہمی دیکھی جا رہی ہے

متعلقہ خبریں

Back to top button