جرائم و حادثات

بریکنگ نیوز _ جھارکھنڈ میں بھیانک ٹرین حادثہ ، 12 افراد ہلاک کئی زخمی

جھارکھنڈ میں  چہارشنبہ کی رات ایک خوفناک ٹرین حادثہ پیش آیا۔ آسنسول ڈویژن کے جنتارا علاقے میں خلجیریا ریلوے اسٹیشن کے قریب ایک حادثے میں 12 افراد کی موت ہو گئی۔ بنگلور بھاگلپور ایکسپریس ٹرین نے ریلوے ٹریک عبور کرنے والے لوگوں کو ٹکر مار دی۔ اس حادثے میں کئی لوگ شدید زخمی ہو گئے۔

اطلاع ملتے ہی ریلوے پولیس اور مقامی لوگ موقع پر پہنچ گئے اور امدادی کارروائیاں شروع کر دیں۔ زخمیوں کو ایمبولینسوں میں قریبی اسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا۔ حادثہ میں ہلاک افراد کی نعشیں نکال لی گئیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button