تلنگانہ

تلنگانہ لوک سبھا پولنگ _ حیدرآباد کے رائے دہندے ابھی سو رہے ہیں، گھروں پر دی جا رہی دستک

حیدرآباد _ 13 مئی ( اردولیکس) تلنگانہ ریاست کی 17 لوک سبھا سیٹوں کے ساتھ کنٹونمنٹ اسمبلی کے ضمنی انتخابات کے لیے پولنگ جاری ہے 1  بجے تک ریاست بھر میں 6 گھنٹے کے دوران 40  اعشاریہ 38 فیصد پولنگ ریکارڈ ہوئی۔ سب سے زیادہ کھمم 50  اعشاریہ 63   اور سب سے کم حیدرآباد پارلیمانی حلقہ میں 19 اعشاریہ 37 فیصد پولنگ ریکارڈ ہوئی۔حیدرآباد شہر میں پولنگ صبح سے ہی انتہائی سست رفتار سے چل رہی ہے پولنگ بوتھس پر کہیں بھی طویل قطار دیکھی نہیں گئی۔ شاید حیدرآباد کے رائے دہندے ابھی نیند سے بیدار نہیں ہوئے۔ پرانے شہر کے کئی علاقوں میں سیاسی جماعتوں کے کارکنوں نے گھر پر دستک دیتے ہوئے عوام کو ووٹ دینے کی ترغیب دی

 

۔ ریاست بھر میں 3.32 کروڑ لوگ اپنے حق رائے دہی کا استعمال کریں گے۔ حکام نے ان کے لیے 35,809 مراکز قائم کیے ہیں۔ انتخابی میدان میں 525 امیدوار ہیں اور ان میں 50 خواتین ہیں۔ کنٹونمنٹ اسمبلی ایریا میں 2.51 لاکھ ووٹرز کے لیے 232 پولنگ اسٹیشن بنائے گئے ہیں۔ 13 اسمبلی حلقوں میں شام 4 بجے تک اور 106 حلقوں میں شام 6 بجے تک پولنگ ہوگی۔ ووٹوں کی گنتی 4 جون کو ہوگی۔

 

ریاست میں 2,08,163 لوگ پہلے ہی ووٹ ڈال چکے ہیں۔ معذور افراد اور 85 سال سے زیادہ عمر کے لوگوں نے مرکزی الیکشن کمیشن کی طرف سے گھر سے ووٹنگ کی سہولت کے ساتھ اپنے ووٹ کا حق استعمال کیا۔ 1.88 لاکھ ملازمین نے بھی ووٹ ڈالا۔ تمام طبقات سے تعلق رکھنے والے 2.94 لاکھ لوگ پولنگ کے فرائض انجام دے رہے ہیں

متعلقہ خبریں

Back to top button