نیشنل

جے ڈی ایس کےاقتدار میں آنے کے بعد رائچور میں ایمس قائم کرنےکا وعدہ

رائچور۔جے ڈی ایس پارٹی کے کارگزار صدر این شیو شنکرایڈوکیٹ نےریاست میں جنتادل سیکولرپارٹی کےاقتدارمیں آنےپررائچورمیں آل انڈیاانسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسس ایمس قائم کرنےکایقین دلایا۔شیوشنکرنےرائچورمیں ایک پریس کانفرنس سےخطاب کرتےہوئےکہاکہ بی جے پی حکومت نے یہ جھوٹ بول کر رائچور ضلع کے ساتھ ناانصافی کی ہے کہ وہ رائچور میں ایمس قائم کرےگی۔جبکہ

آئی آئی ٹی کی ناکامی میں کانگریس بھی شریک ہے۔اوراس وقت سدارامیاچیف منسٹرتھے۔انہوں نےکہاکہ سدرامیانےاس وقت آئی آئی ٹی معاملےمیں دھارواڑکانام بھی شامل کرتےہوئےرائچورکےساتھ ناانصافی کی تھی۔ اور اب ایمس معاملے میں بھی دونوں سیاسی پارٹیاں عوام کودھوکہ دے رہی ہیں ۔جبکہ جے ڈی ایس پارٹی پہلےسےہی ایمس کی جدوجہد کی حمایت کررہی ہے۔انہوں نےکہاکہ ایمس کے قیام کا معاملہ پارٹی منشور میں شامل کیا جائے گا۔انہوں نےکہاکہ ایمس اسٹرگل کمیٹی کےوفدسےملاقات کےبعدسابق چیف منسٹرکماراسوامی نےایمس معاملےکو جےڈی ایس پارٹی کے منشورمیں شامل کرنےکاوعدہ کیاہے۔اورایمس اسٹرگل کمیٹی نےبھی کھل کردو قومی سیاسی جماعتوں کو ووٹ نہ دینےکی عوام سےاپیل کی۔اس موقع پرجےڈی ایس لیڈریوسف خان،جےڈی ایس خاتوں ویبگ کی ضلع صدر فاطمہ، ایس سی یونٹ ضلع صدر وشوناتھ پٹی،نرسملوکےعلاوہ دیگرموجود تھے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button