جرائم و حادثات

حیدرآباد کے پرانے شہر میں بلیٹ موٹر سائیکل کے ٹینک کو لگی آگ۔ 10 افراد زخمی۔ ویڈیو وائرل

حیدرآباد۔ حیدرآباد کے پرانے شہر میں بلیٹ موٹر سائیکل کے ٹینک میں آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں 10 افراد زخمی ہو گئے۔ اس حادثہ کی اطلاع ملتے ہیں جناب جعفر حسین معراج رکن اسمبلی مجلس مقام واقعہ پر پر پہنچ گئے۔

 

انہوں نے بتایا کہ وکٹوریا ہوٹل کے قریب اسلم فنکشن ہال کے پاس دو لوگ بلیٹ موٹر سائیکل پر جا رہے تھے کہ اچانک بلیٹ کو اگ لگ گئی، وہاں موجود مقامی افراد مدد کے لیے قریب پہنچے تھے کہ اچانک ٹینک سے گیس خارج ہونے لگی اور آگ پھیل گئی اس حادثہ میں دس افراد زخمی ہوگئے۔

 

زخمیوں کو علاج کے لیے ہاسپٹل منتقل کر دیا گیا مقامی افراد نے اگ بجھانے کا کام کیا مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button