جرائم و حادثات

جگتیال ضلع میں ایک مکان سے 40 تولہ سونے کے زیورات کی چوری

جگتیال _ 22 مئی ( اردولیکس) تلنگانہ کے جگتیال ضلع میں ایک مکان سے 40 تولہ سونے کے زیورات کی چوری ہوگئی۔ پولیس ذرائع کے مطابق جگتیال ضلع کے رائیکل  مستقر میں رہنے والی وجیہ لکشمی نامی خاتون کسی تقریب میں شرکت کے لئے اپنے  مکان کو مقفل کرکے رشتہ دار کے پاس گئی تھی چہارشنبہ کی صبح جب وہ مکان واپس لوٹی تو اس نے دیکھا کہ مکان کا قفل توٹا ہوا ہے اور الماری میں رکھے ہوئے 40 ٹولے سونے کے زیورات غائب ہیں اور الماری کا سامان بیڈ پر بکھرا ہوا تھا خانوں نے فوری طور پر پولیس کو اس کی اطلاع دی۔ پولیس نے ڈاگ اسکواڈ کی مدد سے سارے گھر کی تلاشی لی اور ایک مقدمہ درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کردیا

متعلقہ خبریں

Back to top button