جرائم و حادثات

تلنگانہ کے نارائن پیٹ ضلع میں دو کاروں کے درمیان خوفناک تصادم _ 5 افراد ہلاک

مکتھل : 24 دسمبر (اردو لیکس) ضلع ناراٸن پیٹ کے مکتھل منڈل کے موضع بندل کنٹہ گیٹ کے پاس دو کاروں میں تصادم سے 5 افراد بشمول دو خواتین اور ایک لڑکی برسر موقع ہلاک ہوگٸے جبکہ دو شدید زخمی ہیں زخمیوں کو ابتداٸی طبی امداد کے لٸے سرکاری دواخانہ مکتھل کو منتقل کیا گیا اور نعشوں کو پوسٹ مارٹم کے لٸے منتقل کیا گیا دونوں کاروں کا تعلق کرناٹک اور مہاراشٹرا سے ہے

تفصیلات کے بموجب دیپک نیوی ملازم اپنے افراد خاندان بیوی پربیتا 32 سال اور بیٹی اسمیتا 7 سال کے ساتھ بذریعہ کار ریاست کرناٹک کاروار سے وشاکھاپٹنم جارہے تھے مکتھل کے قریب بندل کنٹہ گیٹ کے پاس متضاد سمت سے حیدرآباد سے ریاست کرناٹک کے سیدہ پور جارہے تھے دونوں کار میں سوار سیدہ پور سے تعلق رکھنے والے مولاعلی خلیل رحمانیہ بیگم اور نیوی عہدیدار کی اہلیہ پربیتا اور بیٹی اسمیتا بر سرموقع ہلاک ہوگٸے جبکہ دو افراد شدید زخمی ہیں

متعلقہ خبریں

Back to top button