تلنگانہ

جواں سال ڈاکٹر جوڑے کی تدفین۔ گیزر میں الکٹرک شاک سے حادثہ، پولیس

حیدرآباد: الکٹرک شاک کے نتیجہ میں جاں بحق جواں‌سال‌ ڈاکٹر جوڑے کی آج تدفین عمل میں آئی۔ ڈاکٹر نثار الدین اور ان کی اہلیہ سائمہ کا‌ کل حیدرآباد کے قادر باغ میں ان‌کے مکان میں انتقال ہوگیا تھا۔ پولیس نے آج نعشوں کو بعد پوسٹ مارٹم ورثاء کے حوالے کردیا۔ تحقیقات کے بعد پولیس اس نتیجہ پر پہنچی کہ گیزر میں الکٹرک شاک کی وجہہ سے یہ حادثہ پیش آیا۔ شوہر بیوی کی نماز جنازہ جامع مسجد کلثوم پورہ میں ادا‌کی گئی اور تدفین متصل قبرستان میں عمل میں آئی ۔ نماز جنازہ امیر حلقہ جماعت اسلامی ہند حلقہ تلنگانہ مولانا حامد محمد خان نے پڑھائی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button