جرائم و حادثات

ایرگن دکھا کردھمکی، حیدرآباد کے پرانا شہرمیں نوجوان گرفتار

حیدرآباد: حیدرآباد کی میرچوک پولیس نے ایرگن سے دھمکانے کے الزام میں ایک شخص کو گرفتارکرلیا۔ پرانا شہرکے علاقہ بی بی بازارپرواقع پان شاپ پرکل ایک نوجوان پہنچا،اس نے 3 سگریٹس خریدے اورصرف دس روپئے ادا کئے، پان شاپ والوں کی جانب سے بقیہ پیسے پوچھنے پراس نے ایرگن نکال لی اوردھمکانے کی کوشش کی، فوری پولیس کو اطلاع دی گئی پولیس نے وہاں پہنچ کردھمکی دینے والے نوجوان کو گرفتارکرلیا۔ ملزم کی شناخت 27 سالہ محمد واجد کے طوپرکی گئی ہے اور وہ بھوانی نگرکا رہنے والا بتایا گیا ہے۔ گرفتاری کی کاروائی میرچوک پولیس نے انجام دی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button