این آر آئی

سعودی کے متعدد شہروں میں گرد کا طوفان، ہائی وے کے سفر سے اجتناب کا مشورہ

File photo

ریاض ۔ کے این واصف

سعودی عرب میں گرد کا طوفان عام ہے۔ بعض وقت اتنا شدید ہوتا ہے کہ چند قدم دور کا منظر دیکھائی نہیں دیتا۔ آج پھر روڈ سیکیورٹی فورس نے قصیم ریجن میں ہائی وے کا سفر کرنے والوں کو انتباہ جاری کیا ہے۔

سبق ویب سائٹ کے مطابق روڈ سیکیورٹی فورس نے کہا ہے کہ ’ریجن کی متعدد کمشنریوں میں گرد وغبار کے طوفان کے باعث حد نگاہ انتہائی محدود ہے‘۔فورس نے کہا ہے کہ ’المذنب، الرس، الاسیاح، البدائع، البکیریہ اور الثامریہ جو جوڑنے والی ہائی وے کا سفر انتہائی خطرناک ہوسکتا ہے‘۔

فورس نے کہا ہے کہ ’طوفان تھمنے تک سفر کا ارادہ ملتوی کردیا جائے جبکہ مسافروں سلامتی کے ضوابط پر عمل کرنا چاہئے‘۔دوسری طرف محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ ’مدینہ منورہ کی متعدد کمشنریوں میں آج مطلع غبار آلود ہے‘۔

’الحناکیہ، بدر، المہد، وادی الفرع، العلا، العیص اور خیبر میں حد نگاہ انتہائی محدود ہے‘۔محکمے نے مشورہ دیا کہ اس دوران سانس کے مریضوں کو گھروں تک محدود رہنا چاہئے‘۔

متعلقہ خبریں

Back to top button