جرائم و حادثات

عاشق کے شادی سے انکار پر نوجوان لڑکی نے کرلی خودکشی _ تلنگانہ کے محبوب نگر ضلع میں افسوسناک واقعہ

محبوب نگر _ 27 اگست ( اردولیکس) عاشق کے شادی سے انکار پر ایک لڑکی نے خودکشی کرلی۔یہ افسوسناک واقعہ تلنگانہ کے محبوب نگر ضلع کے وٹھالاپورم گاوں میں پیش آیا۔

 

تفصیلات کے مطابق وٹھالاپورم گاوں سے تعلق رکھنے والے حسین صاحب کی چھوٹی بیٹی 19 سالہ  شاہانہ بی  حیدرآباد میں ڈگری کی تعلیم حاصل کر رہی تھی ۔ وہ اپنے قریبی رشتہ دار خواجہ  سے  محبت کرتی تھی  تاہم خواجہ  نے شادی سے   انکار کردیا جس سے مایوس ہو کر شاہانہ نےکیڑے مار دوا پی کر خودکشی کر لی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button