نیشنل

بی‌جے پی‌ کو 8 ووٹ ڈالنے والا نوجوان گرفتار

نئی دہلی۔ ریاست اتر پردیش میں آٹھ ووٹ ڈالنے کے معاملے میں پولیس نے نوجوان کے خلاف کیس درج کر کے اسے گرفتار کر لیا ہے۔ 13 مئی کو ایٹا میں پولنگ ہوئی تھی اور اس دوران ایک نوجوان نے آٹھ ووٹ ڈالے تھے اس کا ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی کے ساتھ وائرل ہوا،

 

نوجوان کے خلاف تعزیرات ہند کی مختلف دفعات کے تحت کیس درج کر لیا گیا ہے اور اس کی شناخت انیل سنگھ کے طور پر کی گئی ہے۔ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد پولنگ ٹیم کے تمام ارکان کو معطل کرنے کی ہدایت جاری کر دی گئی ہے۔ اس کے علاوہ الیکشن کمیشن نے یہاں کے پولنگ عملہ کے سبھی ارکان کے خلاف تادیبی کاروائی کی بھی ہدایت جاری کی ہے۔ فرخ آباد ڈسٹرکٹ آفیسر آیوش چودھری نے

 

اپنے بیان میں کہا کہ وائرل ویڈیو کا نوٹس لیا گیا ہے اور اس معاملہ کی سنجیدگی کے ساتھ تحقیقات کی جا رہی ہے تحقیقات کے دوران قصور وار پائے جانے والوں کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button