انٹرٹینمنٹ

اکشے کمار کی ” چھترپتی شیواجی” کردار والی مرہٹی فلم بند !

محمد عبدالسلام فلم جرنلسٹ

بالی ووڈ کے کھالڑی اکشے کمارجو اپنی بےحد مصروفیات کی وجہہ سے فلم انڈسٹری میں جانے جاتے ہیں لگتا ہے اب ان کےخراب دن شروع ہوگئے ہیں  ان سے متعلق اب بڑی خبر ہے کے ان کی مرہٹی فلم "ویدت مراٹھے ویر دوڑلے ساتھ ” آب بند ہو چکی ہے – اس فلم کی بڑے پیمانے پر شوٹنگ کی جارہی تھی اور اس کا 50 فیصد حصہ شوٹ کیا جاچکا ہے

 

لیکن بجٹ میں کافی گڑبڑ ہو گئی اس لئے اس فلم کو روک دیا گیا ہے – بتا یا جاتا ہے کہ اس فلم کے پروڈیوسر وسیم قریشی کے پاس فلم بنانے بجٹ ختم ہو چکا ہے اکشے کمار اس پیریڈ ڈرامہ فلم میں چھترپتی شیواجی کا رول کررہے ہیں اور یہ ان کی مرہٹی ڈبو فلم تھی انھیں فیس کی ایک بڑی رقم بھی دی جا چکی ہے اس کے باوجود یہ بات صاف نہیں ہوئی  کہ اکشے نے شوٹنگ پوری کرلی ہے یا ان کے حصے کی شوٹنگ ہونی باقی ہے فی الحال صاف نہیں ہے کے بجٹ کا معاملہ کب حل ہوگا

 

اور یہ فلم کب اپنے مراحل طےکرکے ریلیز کے لئے تیار ہوگی اس فلم کو محیط منجریکر ڈائریکٹ کر رہے تھے اس فلم کو پچھلے سال دیوالی پر ہی ریلیز کرنےکا منصوبہ بنایا گیا تھا لیکن اس وقت سلمان خان کی ٹیگر 3 بھی ریلیز ہو رہی تھی اور اس کے ٹکراؤ سےبچنے کے لئے میکرس نے اس کی میکنگ اور ریلیز آگے بڑھادی تھی یہاں بتاتے چلیں کہ یہ سال اکشے کمار کے لئے اچھا نہیں چل رہا ہے کیونکہ اس سال ان کی فلم بڑے میاں چھوٹے میاں بھی ریلیز ہوئی اور یہ فلم باکس آفس پر بری طرح فلاپ بھی ہوئی

 

فی الحال تو اکشے کے پاس  بڑی فلمیں ہے جن میں سرپھیرا ‘سنگھم اگین ‘ کھیل کھیل میں ‘ اسکائی فورس” ویلکم ٹو دا جنگل’ کنپا تلگو ‘ جالی ایل ایل بی’ شنکرا’ ہیرا پھیری 3′ شہید بھگت سنگھ ‘پر بن رہی ایک بے نام ‘فلم حال ہی میں اکشے نے سنگھم اگین کی شوٹنگ مکمل کی ہے فی الحال وہ ویلکم ٹو دا جنگل جالی ایل ایل بی کی شوٹنگ کر رہے ہیں یہ اور بات ہے کہ ان کی ڈھیر ساری فلمیں فلور پر تو ہے لیکن یہ بات بھی صاف ہے  کے لوگ اکشے کو لگاتار دیکھ کر بور ہوچکے ہیں اس لئے ان کی فلمیں لگاتار پٹ رہی ہے ایک موٹی رقم پروڈیوسرز سےحاصل کرنے والے اکشے کمار اب اپنے ماتھے پر فلاپ کمار کا ٹھپہ لگا چکے ہیں

متعلقہ خبریں

Back to top button