تلنگانہ

پرجا پالانا پروگرام میں درخواست فارم داخل کرنے کے لئے آنے والے شخص کی ہارٹ اٹیک سے موت

حیدرآباد _ 30 دسمبر ( اردولیکس) تلنگانہ حکومت کی جانب سے وصول کئے  جانے والے پرجا پالانا درخواست فارم داخل کرنے کے دوران ایک شخص کی موت ہوگئی۔میدک ضلع کے نرسا پور منڈل کے کاغذ مدور گاؤں کے کسنگی لکشمیا (58) اس وقت گر گئے جب وہ پرجا پالانا پروگرام کے تحت درخواست دینے آئے تھے ۔ مقامی عوام نے انھیں ہاسپٹل  منتقل کیا۔جہاں علاج کے دوران اس نے دم توڑ دیا۔ ڈاکٹروں نے بتایا کہ ان کی موت دل کا دورہ پڑنے سے ہوئی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button