تلنگانہ

نارائن پیٹ میں مجلسی رکن کونسل مرزا رحمت بیگ کے ہاتھوں طلبہ میں آل ان ون گائیڈ کی تقسیم

نارائن پیٹ: 06 مارچ (اردو لیکس) صدر مجلس و رکن پارلیمنٹ حیدرآباد بیریسٹر اسد الدین اویسی کی ہدایت پر اور جناب اکبر الدین اویسی قائد مقننہ مجلس کی نگرانی میں جناب مرزا رحمت بیگ قادری ایم ایل سی’ جناب جابر بن سعید الجابری انچارچ مجلس اتحاد المسلمین محبوب نگر’ کے ہمراہ نواز الدین کارپروٹر حیدر آباد’ ظفر خان کارپروٹر حیدر آباد  ودیگر نے آج نارائن پیٹ کا دورہ کیا۔

 

اس موقع پر ٹاؤن کے ماڈرن ہائی اسکول میں منعقدہ تقریب میں شرکت کرتے ہوئے اردو میڈیم اسکولوں کے طلباء و طالبات میں سالار ملت آل ان ون ماڈل پیپر سیریز گائیڈس مفت تقسیم کئے گے۔ تقریب کی صدارت سید شاہ غیاث الدین قادری سجادہ نشین بارگاہ تقی بابارح نے کی۔ مرزا رحمت بیگ ایم ایل سی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ

 

عصر حاضر میں مسلم طلباء و طالبات کا زیور تعلیم سے آراستہ و پیراہونا ناگزیز ہے۔ انہوں نے کہا کہ طلباء سخت سے سخت محنت کرتے ہوئے تعلیم حاصل کریں۔ اور اپنے والدین کے ساتھ ساتھ اساتذہ کا نام روشن کریں۔ انہوں نے مقامی ارکان بلدیہ سے کہا کہ وہ اپنے اپنے علاقوں میں اچھے انداز میں عوام کی خدمات کریں۔ اور اپنے مسائل کو میونسپل عہدیدارن سے حل کروئیں۔ جابر بن سعید الجابری نے بھی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سالار ملت آل ان ون ماڈل پیپر سیریز گائیڈس کا اچھی طرح استعمال کرتے ہوئے تعلیم حاصل کریں۔ اور تعلیم کے ذریعہ سماج میں نمایاں مقام حاصل کریں۔

اس موقع پر انہوں نے حال ہی میں ہوئے اٹکور واقعہ کی سخت مذمت کی اور ضلع ایس پی سے مطالبہ کیا کہ وہ خاطیوں کے جلد از جلد کارروائی کی جائے۔ عبدالقادر منڈاسگھر ضلع صدر مجلس’ محمد تقی چاند رکن بلدیہ مجلس نے بھی خطاب کیا۔ اس موقع پر سید محمود میاں معاون رکن بلدیہ مجلس’ محمد تقی چاند پیر’ محمد شریف قریشی سابق ارکان بلدیہ مجلس’ شہاب الدین چاند’ محمد طاہر خرادی’ فیاض قریشی’ عزیز یادگیری ودیگر محبان مجلس موجود تھے۔ عبدالقدیر سنڈکے نے جلسہ کی کارروائی چلائی۔ تقریب کا آغاز محمد فیصل تاج کی قرآت کلام پاک سے ہوا۔ جبکہ نعت ماہین فاطمہ نے پڑھی۔

 

بعد ازاں مرزا رحمت بیگ ایم ایل سی ودیگر مجلسی کارپروٹر اور مقامی مجلسی قائدین کا ایک نمائیندہ وفد نے بارگاہ تقی بابارح پر حاضری دی اور بارگاہ میں گلہاٸے عقیدت پیش کئے۔

 

متعلقہ خبریں

Back to top button