جرائم و حادثات

شادی سے انکار پر جنونی عاشق نے لڑکی پر دن دھاڑے سرعام تلوار سے حملہ کردیا

نئی دہلی _ 9 جون ( اردولیکس ڈیسک) شادی سے انکار پر ایک جنونی عاشق نے دن دھاڑے سرعام اپنی معشوقہ کو تلوار سے دیوانہ وار حملہ کرتے ہوئے قتل کردیا۔اس کے خود کو زخمی کرلیتے ہوئے خودکشی کی کوشش کی۔یہ دل دہلا دینے والا واقعہ پنجاب کے موہالی میں ہفتہ کو پیش آیا۔جس کا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے

 

ہفتہ کی صبح دفتر جا رہی ایک لڑکی کو موہالی کے فیز 5 علاقے سرعام سڑک پر بھگا بھگا کر تلوار کے وار سے قتل کر دیا گیا۔ متوفی کی شناخت 31 سالہ بلجیندر کور کے طور پر کی گئی ہے جو کہ فیز 5 علاقے میں کال سینٹر میں کام کرتی تھی۔

بلجندر کور پر صبح 9.30 بجے اس وقت حملہ کیا گیا جب وہ اپنے دوستوں کے ساتھ دفتر جا رہی تھیں۔ قتل کی پوری واردات سی سی ٹی وی کیمرے میں قید ہوگئی۔ پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔ اسے طبی علاج کے لیے لے جایا گیا ہے۔ ملزم کی شناخت سمرالہ کے رہائشی سکھ چین سنگھ کے نام سے ہوئی ہے۔ سکھ چین سمرالہ میں ہی پٹرول پمپ پر کام کرتا تھا۔

 

میڈیا رپورٹس کے مطابق، فتح گڑھ صاحب کے فتح پور جٹاں گاؤں کی بلجیندر کور 9 سال سے کال موہالی میں ایک کال سنٹر پر کام کر رہی تھی۔ وہ روزانہ اپنے گاوں سے بس میں موہالی آتی تھی۔ ہفتہ کو اس کے والد نے اسے بس میں بٹھایا تھا۔ متوفی کے بھائی کے مطابق کمپنی کے منیجر نے انہیں صبح ساڑھے نو بجے فون کیا اور واقعہ کے بارے میں بتایا۔

 

پولیس نے معاملہ کو محبت کا رشتہ بتایا اور شادی سے انکار پر انتقامی کاروائی قرار دیا۔پولیس کے مطابق بلجیندر اور سکھ چین کچھ عرصے سے ایک دوسرے کو جانتے تھے۔ کچھ دن پہلے دونوں کے درمیان کسی بات پر جھگڑا ہوا تھا۔ تاہم متوفی کے بھائی کا کہنا ہے کہ بلجیندر نے انہیں کبھی کسی لڑکے کے بارے میں نہیں بتایا۔

 

صبح جیسے ہی بلجندر کور بس سے اتر رہی تھی کہ اچانک ایک سکھ چین سنگھ تلوار لے کر اس کے سامنے آیا اور اس پر حملہ کردیا۔ جب بلجندر کور کے ساتھ یہ حادثہ پیش آیا تو اس کے ساتھ اس کے دو اور دوست بھی تھے۔ بلجیندر کور ملزم سے بچنے کے لئے فرار ہونے کی کوشش کرتی رہی لیکن ملزم نے اس کا تعاقب کرتے ہوئے اس پر بار بار حملہ کیا۔ واقعے کے بعد بلجندر کور کو فوری طور پر سیول ہاسپٹل موہالی لے جایا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔ لڑکی پر حملہ کے بعد سکھ چین سنگھ نے خود کو زخمی کرلیا۔ فی الحال حملہ آور ہاسپٹل میں زیر علاج ہے

متعلقہ خبریں

Back to top button