نیشنل

کرن رجیجو سے چھین لیا گیا وزارت قانون کا قلمدان

نئی دہلی: کرن رجیجو سے وزارت قانون کا قلمدان چھین لیا گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ان کی یہ ذمہ داری اب ارجن رام میگھوال کو سونپی گئی ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی کی سفارش پر صدر دروپدی مرمو نے کابینہ میں ردوبدل کو منظوری دی ہے۔ کرن رجیجو کو وزارت قانون کی جگہ ارتھ سائنسز کی وزارت کی ذمہ داری سونپی گئی ہے جبکہ ارجن میگھوال کو ان کے موجودہ قلمدان کے علاوہ قانون اور انصاف کی وزارت میں وزیر مملکت کے طور پر آزادانہ چارج سونپا گیا ہے۔ جولائی 2021 میں کابینہ میں توسیع کے دوران انہیں وزیر قانون بنایا گیا تھا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button