تلنگانہ

ڈی شراون نے بی جے پی سے دے دیا استعفی _ ٹی آر ایس میں شامل ہونے کا امکان

حیدرآباد _ 21 اکتوبر ( اردولیکس) منوگوڑو ضمنی انتخاب کے دوران بی جے پی کو جھٹکا لگا۔ پارٹی لیڈر داسوجو شراون نے بی جے پی سے استعفیٰ دے دیا۔ داسوجو شراون نے اس سلسلے میں ریاستی صدر بندی سنجے کو اپنے استعفی کا مکتوب روآنہ ک۔ مکتوب میں شراون نے کہا کہ منوگوڑو  ضمنی انتخاب میں بی جے پی نے جو سیاست کی وہ انتہائی قابل نفرت تھی۔ انہوں نے کہا کہ وہ سیاسی نظریات سے لوگوں کو خوش کرنے کے بجائے کرنسی کے بنڈل بانٹ کر ضمنی انتخابا جیتنے کے بی جے پی کے طریقے کے خلاف احتجاج میں پارٹی کی بنیادی رکنیت سے استعفی دے رہے ہیں۔ اسی دوران معلوم ہوا ہے کہ داسوجو شراون کا    ٹی آر ایس میں شامل ہونے کا امکان ہے۔ لگتا ہے آج شام وہ گلابی کھنڈوا پہنیں گے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button