کرناٹک میں ایس آئی آر کی قطعی فہرست جاری۔ تقریباً ایک کروڑ نام غائب

نئی دہلی: ریاست کرناٹک میں ایس آئی آر (خصوصی نظرثانی) کے عمل کے بعد حتمی ووٹر فہرست جاری کردی گئی ہے جس میں ووٹروں کی تعداد میں تقریباً ایک کروڑ کی کمی درج کی گئی ہے
۔کرناٹک میں انتخابی فہرستوں کی خصوصی جامع نظرثانی کے بعد منگل کو جاری کی گئی حتمی ووٹر فہرست سے 99.3 لاکھ سے زیادہ ووٹروں کے نام حذف کردیے گئے ہیں۔
اس کارروائی سے قبل ریاست کی ووٹر فہرست میں 5.5 کروڑ ووٹروں کے نام درج تھے جو اب گھٹ کر 4.5 کروڑ رہ گئے ہیں۔ اس طرح ووٹروں کی تعداد میں تقریباً 17.9 فیصد کمی درج کی گئی ہے۔
کرناٹک میں ووٹر فہرست کی خصوصی نظرثانی (SIR) کو لے کر جاری تنازع کے درمیان چیف الیکشن افسر وی امبُو کمار نے پیر 5 اکتوبر کو کہا تھا کہ ریاست میں اب تک 43.82 لاکھ سے زیادہ نوٹس جاری کیے جاچکے ہیں۔
وہیں 4 اکتوبر تک ووٹر فہرست سے نام حذف کرنے یا کسی نام کو شامل کیے جانے پر اعتراض سے متعلق فارم 7 کے 91,278 درخواستیں موصول ہوئی ہیں۔ تاہم ان میں سے کسی بھی درخواست کی بنیاد پر اب تک کسی ووٹر کا نام فہرست سے حذف نہیں کیا گیا ہے۔
امبُو کمار نے کہا کہ محض فارم 7 کی درخواست موصول ہونے سے کسی ووٹر کا نام براہِ راست حذف نہیں کیا جاسکتا۔ متعلقہ الیکٹورل رجسٹریشن افسر (ERO) کو پہلے نوٹس جاری کرنا ہوتا ہے۔
اس کے بعد اعتراض درج کرانے والے شخص اور متعلقہ ووٹر، دونوں کی سماعت کی جاتی ہے۔ دستاویزات کی جانچ کے بعد ہی ای آر او نام حذف کرنے یا اسے ووٹر فہرست میں برقرار رکھنے کا فیصلہ کرسکتا ہے۔



