نیشنل

آگ لگنے کے چند گھنٹے بعد تین منزلہ عمارت صرف 5 سکنڈ میں زمین دوز ہوگئی _ ویڈیو دیکھیں

نئی دہلی _ یکم مارچ ( اردولیکس) دہلی میں ایک عمارت میں بھیانک آگ بھڑک اٹھی۔ اور چند گھنٹوں کے اندر ہی عمارت مکمل طور پر گر گئی۔ یہ ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا ہے۔ شمالی دہلی کے روشنارا روڈ پر تین منزلہ عمارت پر لاجسٹک فرم جے پور گولڈن ٹرانسپورٹ کا دفتر  ہے۔ آج   صبح 11.50 بجے عمارت میں آگ لگ گئی۔ اطلاع ملنے پر فائر بریگیڈ 18 گاڑیوں کے ساتھ موقع پر پہنچ گئی۔ انہوں نے آگ پر قابو پانے کی کوشش کی۔

سب دیکھتے دیکھتے عمارت گر گئی۔ صرف پانچ سیکنڈ میں عمارت مکمل طور پر زمین بوس ہو گئی۔ عمارت کے چاروں طرف کثیف دھواں پھیل گیا۔ تاہم پولیس نے بتایا کہ حادثے میں کوئی زخمی نہیں ہوا۔  عمارت میں کوئی نہیں رہتا کیونکہ یہ ایک لاجسٹک کمپنی استعمال کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ پولیس نے بتایا کہ اس واقعہ میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ آگ لگنے کی وجہ کی تحقیقات کی جا رہی ہے

متعلقہ خبریں

Back to top button