جرائم و حادثات

حیدرآباد کے پرانے شہر میں انسپکٹر رشوت لیتے ہوئے گرفتار

حیدرآباد: محکمہ انسداد رشوت ستانی (اے سی بی) سٹی رینج-1 کی ٹیم نے میرچوک پولیس اسٹیشن کے انسپکٹر ایم کونڈل راؤ اور ہوم گارڈ عابد علی کو 3 لاکھ روپے رشوت کی رقم قبول کرنے کے الزام میں گرفتار کرلیا۔

 

اے سی بی کے مطابق 27 اکتوبر 2026 کو انسپکٹر ایم کونڈل راؤ نے شکایت کنندہ سے 6 لاکھ روپے رشوت طلب کی تھی۔ یہ رقم شکایت کنندہ کے والد کے خلاف درج مقدمہ بند کرنے ان کے خلاف سخت کارروائی سے گریز کرنے اور مستقبل میں تعاون فراہم کرنے کے عوض طلب کی گئی تھی۔

 

انسپکٹر نے مبینہ طور پر ہوم گارڈ عابد علی کے ذریعہ رشوت کی رقم وصول کی۔ اے سی بی حکام نے کارروائی کرتے ہوئے ہوم گارڈ کے قبضے سے 3 لاکھ روپے کی رشوت کی رقم برآمد کرلی جو جملہ طلب کردہ رقم کی جزوی ادائیگی تھی

 

دونوں ملزمین کو گرفتار کرلیا گیا ہے ۔اے سی بی حکام نے بتایا کہ معاملے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button