نارائن پیٹ میں سالار ملت ماڈل پیپر سیریز (آل اِن ون گائیڈز) کی میر ذوالفقار علی کے ہاتھوں تقسیٖم

نارائن پیٹ: 27 اکتوبر (اردو لیکس) صدر مجلس اتحاد المسلمین و رکن پارلیمنٹ حیدرآباد بیرسٹر اسدالدین اویسی کی ہدایت پر رکن اسمبلی چارمینار میر ذوالفقار علی نے نارائن پیٹ کا دورہ کیا۔ انکے ہمراہ جابر بن سعید الجابری انچارچ مجلس اتحاد المسلمین متحدہ ضلع محبوب نگر’ جناب سعادت اللہ حسینی فلور لیڈر مجلس محبوب نگر’ محمد جہانگیر مجلس لیڈر محبوب نگر نے شرکت کی
۔اس موقع پر ماڈرن ہائی اسکول میں ضلع صدر مجلس عبدالقدیر منڈاسگھر کی صدارت اور الحاج محمد تقی چاند رکن بلدیہ و ٹاؤن صدر مجلس کی نگرانی میں منعقدہ تقریب میں اردو میڈیم اسکولوں کے دسویں جماعت کے طلبہ و طالبات میں سالار ملت ماڈل پیپر سیریز (آل اِن ون گائیڈز) تقسیم کیے گئے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے میر ذوالفقار علی نے کہا کہ مجلس اتحاد المسلمین تعلیمی میدان میں طلبہ کی رہنمائی کے لیے مسلسل اقدامات کررہی ہے۔
اردو میڈیم اسکولوں کے تحفظ و فروغ اور طلبہ کو بہتر تعلیمی مواقع فراہم کرنا مجلس کا اہم مقصد ہے۔ انہوں نے طلبہ کو محنت و لگن کے ساتھ تعلیم حاصل کرتے ہوئے نمایاں کامیابی حاصل کرنے اور اپنے والدین و ریاست کا نام روشن کرنے کا مشورہ دیا۔ اس موقع پر مجلس کے متحدہ ضلع محبوب نگر انچارج جابر بن سعید الجابری نے بھی خطاب کیا اور طلبہ کو ماڈل پیپرز سے بھرپور استفادہ کرنے کی تلقین کی۔
تقریب میں محمد تقی چاند پیر رکن بلدیہ مجلس’ محمد شہاب الدین چاند’ محمد طاہر خرادی’ عبد العزیز یادگیری’ شیخ عبدالرحیم’ سیف تاچی’ عثمان چاند کے علاوہ دیگر کارکنان موجود تھے۔




