جنرل نیوز

مسجدِ زہرا رحمت پورہ جگتیال میں اسلامک فیئر آج، نمایاں طلبہ کیلئے تقسیمِ انعامات تقریب بھی منعقد ہوگی

جگتیال کے رحمت پورہ کی مسجدِ زہرا میں 17 مئی بروز اتوار ایک روزہ “اسلامک فیئر” پروگرام کا انعقاد عمل میں آرہا ہے۔ یہ پروگرام صبح 9:30 بجے سے نمازِ ظہر تک جاری رہے گا، جس میں بچوں کی دینی و تعلیمی صلاحیتوں کی حوصلہ افزائی کی جائے گی۔

منتظمین نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنی شرکت اور دعاؤں کے ذریعے بچوں کی حوصلہ افزائی کریں۔ اس موقع پر مختلف تعلیمی و تربیتی سرگرمیوں کا بھی اہتمام کیا جائے گا۔

اسی روز نمازِ عشاء کے بعد “زوہرا انرچمنٹ کیمپ 2026” کے طلبہ کیلئے تقسیمِ انعامات تقریب منعقد ہوگی، جس میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے طلبہ کو انعامات سے نوازا جائے گا۔ ساتھ ہی ایس ایس سی اور انٹرمیڈیٹ میں نمایاں کامیابی حاصل کرنے والے طلبہ کی بھی تہنیت کرتے ہوئے انہیں اعزازات پیش کئے جائیں گے۔

یہ پروگرام ایجوکیشن کمیٹی مسجدِ زہرا رحمۃ پورہ اور عیدگاہ سلطان یوتھ رحمۃ پورہ کے زیرِ اہتمام منعقد کیا جا رہا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button