تلنگانہ

تلنگانہ ایمسیٹ کے نتائج کے اعلان کے وقت میں معمولی تبدیلی

حیدرآباد: تلنگانہ ایمسیٹ کے نتائج کل صبح جاری کئے جانے والے ہیں۔ نتائج سے متعلق شیڈول میں عہدیداروں نے معمولی سی تبدیلی کی ہے۔ جواہر لال نہرو اگریکلچرل اینڈ فائن آرٹس یونیورسٹی میں صبح ساڑھے 9 بجے ریاستی وزیر تعلیم سبیتا اندرا ریڈی نتائج جاری کریں گے۔ قبل ازیں ایمسٹ کے نتائج جمعرات کی صبح گیارہ بجے جاری کرنے کا عہدیداروں نے فیصلہ کیا تھا۔ عہدیداروں نے بتایا کہ بعض ناگزیر حالات کی وجہ سے نتائج صبح ساڑھے 9 بجے جاری کئے جائیں گے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button