تلنگانہ

حیدرآباد میں تنہا کار میں سفر پر جرمانہ؟ جانیں کیا ہے سچ

حیدرآباد: حیدرآباد ٹریفک پولیس نے سوشل میڈیا پر وائرل افواہوں کی تردید کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ کار میں اکیلے سفر کرنے والے افراد پر کوئی جرمانہ عائد نہیں کیا جائے گا۔

 

یہ افواہیں 26 سے 28 نومبر تک جاری رہنے والی ’”سائبرآباد مووز "مہم کے دوران پھیلائی جارہی ہیں۔یہ مہم سائبرآباد پولیس اور سائبرآباد میونسپل کارپوریشن کی جانب سے شروع کی گئی ہے جس کا مقصد عوام میں پبلک ٹرانسپورٹ کے استعمال کو فروغ دینا اور شہر میں ٹریفک کے دباؤ کو کم کرنا ہے۔

 

سائبرآباد پولیس نے سفر کے لیے ذاتی گاڑیوں کے اکیلے استعمال (سنگل آکیوپنسی) کی حوصلہ شکنی کرتے ہوئے لوگوں کو کار پولنگ یعنی مشترکہ طور پر ایک ہی گاڑی میں سفر کرنے کی ترغیب دی ہے تاہم، پولیس نے واضح کیا ہے کہ اگر کوئی شخص اپنی کار میں اکیلے سفر کرتا ہے تو اس پر کوئی جرمانہ عائد نہیں کیا جائے گا۔

 

تین روزہ اس مہم کے دوران پولیس سی سی ٹی وی کیمروں اور گاڑیوں کی تعداد شمار کرنے والی مشینوں کے ذریعے ٹریفک کی نگرانی کرے گی اور معمول کے دنوں کے مقابلے میں ٹریفک کے دباؤ کا جائزہ لے گی۔اس کے علاوہ ٹی ہب میں ورکشاپس اور کانفرنسوں کا انعقاد بھی کیا جائے گا

 

جن میں آئی ٹی کمپنیوں، اسکولوں، اسپتالوں اور تجارتی و کاروباری اداروں کے نمائندے شرکت کریں گے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button