تلنگانہ

قدیم اطفال دواخانے کی عمارت کے تمام کمروں کو قابلِ استعمال بنایا جائے: ضلع کلکٹر پریانکا

قدیم اطفال دواخانے کی عمارت کے تمام کمروں کو قابلِ استعمال بنایا جائے: ضلع کلکٹر پریانکا

 

نارائن پیٹ: 26 نومبر (اردو لیکس) ضلع کلکٹر پریانکا نے آج نارائن پیٹ شہر کے قدیم بس اسٹینڈ کے قریب واقع سابقہ اطفال دواخانے کی عمارت کا معائنہ کیا اور متعلقہ عہدیداروں کو ہدایت دی کہ عمارت کے تمام خالی کمروں کو عوامی ضروریات کے مطابق مکمل طور پر قابلِ استعمال بنایا جائے۔

 

اس موقع پر کلکٹر نے کہا کہ ماضی میں اس عمارت میں بچوں کا دواخانہ قائم تھا، تاہم اب اسے میڈیکل کالج منتقل کردیا گیا ہے۔ اس پس منظر میں عمارت کے خالی کمروں کو ضائع ہونے سے بچاتے ہوئے عوامی مفاد میں استعمال کرنے کے لیے ضروری اقدامات کیے جائیں

 

۔ انہوں نے ضلع ویمن اینڈ چائلڈ ویلفیئر آفیسر (DWO)، میونسپل کمشنر اور اسسٹنٹ انجینئر (پبلک ہیلتھ) کو ہدایت دی کہ عمارت میں درکار بنیادی سہولیات، ضروری مرمتی کاموں اور دیگر انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیتے ہوئے تمام کمروں کو استعمال میں لانے کے لیے اقدامات کریں۔ کلکٹر نے مزید ہدایت دی کہ عمارت میں موجود بنیادی سہولیات کی کمیوں کی نشاندہی کرتے ہوئے ضروری تجاویز پر مشتمل جامع رپورٹ اندرونِ دو یوم پیش کی جائے، تاکہ آئندہ کارروائی عمل میں لائی جاسکے۔

 

اس موقع پر میڈیکل کالج کے سپرنٹنڈنٹ، نارائن پیٹ میونسپل کمشنر، ضلع ویمن اینڈ چائلڈ ویلفیئر آفیسر ایل۔ راجندر گوڑ اور دیگر متعلقہ عہدیدار موجود تھے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button