جرائم و حادثات

ٹکر دینے کے بعد لاری ڈرائیور نے تین کلومیٹر تک کار کو لاری کے ساتھ گھیسٹ کر آگے لے گیا _ ویڈیو دیکھیں

میرٹھ _ 13 فروری ( اردولیکس ڈیسک) اترپردیش اتر پردیش کے میرٹھ میں ایک لاری نے دہشت مچا دی۔ میرٹھ میں تیز رفتار لاری نے کار کو ٹکر مار دی۔ اور  رکے بغیر تین کلومیٹر تک کار کو گھیسٹ کر آآگے لے گئی۔ اس دوران لاری ،  چند  دوسری گاڑیوں سے بھی  ٹکرا گئی۔ اس واقعہ کے بعد لاری سے بھاگنے کی کوشش کرنے والے ڈرائیور کو مقامی لوگوں نے پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا۔

پولیس نے بتایا کہ لاری ڈرائیور شراب کے نشے میں تھا۔ بتایا جاتا ہے کہ حادثے کے وقت کار میں 5 مسافر سوار تھے تاہم یہ معمولی طور پر زخمی ہوئے ہیں ۔ بتایا جاتا ہے کہ لاری دہلی سے آرہی تھی  ۔ ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش کی  جاری ہے۔ اس دوران کچھ لوگوں نے حادثے کی ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر پوسٹ کی۔ اب یہ ویڈیو وائرل ہو رہا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button