تلنگانہ

کاماریڈی کی خاتون سچترا کا آسٹریلیا کے انتخابات میں مقابلہ

 

کاماریڈی، 26/ نومبر/  تلنگانہ سے تعلق رکھنے والی ضلع کاماریڈی بھکنور منڈل،انتَم پلی گاؤں کی ایک سچترا نامی خاتون آسٹریلیا کے وکٹوریہ اسٹیٹ کے لاورٹن اسمبلی سے “دی رپبلک “پارٹی کی جانب سے انتخابی میدان میں اپنی قسمت آزما رہی ہیں۔ اپنے آبائی گاؤں سے آسٹریلیا پہنچ کر انتخابی مقابلے تک کا سفر طے کرنا قابلِ ذکر ہے۔ تفصیلات کے مطابق وہ 28 نومبر کو آسٹریلیا میں ہونے والے انتخابات میں حصہ لے رہی ہیں

 

۔ سال 2014 میں اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کے مقصد سے آسٹریلیا روانہ ہونے والی اس خاتون نے وہاں اپنی تعلیمی سرگرمیاں جاری رکھنے کے ساتھ ساتھ سماجی اور عوامی سرگرمیوں میں بھی حصہ لیا اور اپنی ایک الگ شناخت قائم کی۔ انتَم پلی گاؤں سے تعلق رکھنے والی خاتون کا آسٹریلیا کے انتخابی میدان میں اترنا تلنگانہ کے عوام کے لیے دلچسپی کا باعث بنا ہوا ہے۔

 

بیرونِ ملک انتخابی مقابلے میں حصہ لے کر انہوں نے اپنے گاؤں اور ریاست کا نام روشن کرنے کی جانب قدم بڑھایا ہے۔ ان کی انتخابی کامیابی کے لیے اہلِ خانہ، رشتہ داروں اور گاؤں کے عوام کی جانب سے نیک تمناؤں کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button