تلنگانہ
سائبرآباد کمشنر پولیس اور میڑچل ڈی سی پی کو دو ہفتے قید کی سزا – تلنگانہ ہائی کورٹ کا سنسنی خیز فیصلہ

حیدراباد: تلنگانہ ہائی کورٹ نے عدالتی احکامات کی خلاف ورزی پر سائبرآباد پولیس کمشنر رمیش ریڈی اور میڈچل ڈی سی پی کوٹی ریڈی کو دو ہفتے قید اور 2 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی ہے۔
عدالت نے یہ سزا ایک اراضی تنازعہ سے متعلق مقدمہ میں درخواست گزار کو تحفظ فراہم کرنے کے سابقہ احکامات پر عمل نہ کرنے اور توہین عدالت کے معاملہ میں سنائی۔
جرمانہ ادا نہ کرنے کی صورت میں انہیں مزید ایک ہفتہ جیل میں گزارنا ہوگا۔ تاہم ہائی کورٹ نے سزا پر عمل درآمد کو ایک ہفتہ کے لئے عارضی طور پر معطل کردیا ہے تاکہ دونوں پولیس عہدیدار اعلیٰ عدالت سے سزا پر حکم التواء حاصل کرسکیں۔ عدالت نے واضح کیا کہ مقررہ مدت میں حکم التواء حاصل نہ کرنے کی صورت میں دونوں کو ہائی کورٹ کے رجسٹرار کے سامنے خودسپردگی اختیار کرتے ہوئے جیل کی سزا بھگتنی ہوگی۔



