ایجوکیشن

محنت اتنی خاموشی سے کرو کہ تمہاری کامیابی شور مچا دے

نرمل میں سی ڈی ایم کے زیر اہتمام مفت ٹیٹ کی کوچنگ کے اختتام پر ممتاز شاعر یوسف نرمل کا خطاب 

نرمل ۔مرکز تعلیمی ترقی برائے اقلیتی طبقات عثمانیہ یونیورسٹی زیرسرپرستی محکمہ اقلیتی بہبود حکومت تلنگانہ کے زیراہتمام نرمل میں TGTETاساتدہ کا اہلیتی امتحان کی مفت کوچنگ کلاسیس کا کامیابی کے ساتھ اختتام ہوا۔ "اختتامی و تقسیم مفت مطالعاتی موادتقریب”ب بصدارت کوآرڈینیٹر انصار احمد ساحل منعقد ہوئی۔

 

اس تقریب میں شہر نرمل کے ممتاز شاعر یوسف نرمل معتمد مدرسہ روضتہ العلوم نرمل اور حرکیاتی نوجوان سماجی کارکن احتشام الدین نے بطورِ مہمان خصوصی شرکت کی ۔ تقریب کا آغاز حمد باری تعالیٰ سے ہوا ۔ جناب خواجہ یوسف احمد نے طلباء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تدریس ایک باوقار پیشہ ہے ۔جس سے وابستہ ہونے والے طلباء قابل مبارکباد ہیں ۔ علم کا حاصل کرنا ہر مسلمان مرد اور عورت پر فرض ہے ۔علم کی روشنی سے جہالت کے اندھیرے کو مٹایا جاسکتا ہے انہوں نے کہا کہ منظم منصوبہ بندی اور سخت محنت کو اپنا شعار بنائے۔

 

محنت اتنی خاموشی سے کرو کہ تمہاری کامیابی شور مچادے۔انہوں نے کہا کہ کامیابی کے منازل کے منازل طئے کرنے کیلئے پہلا زینہ علم ہے۔علم بغیر عمل کے بیکار ہے۔یوسف نرمل نے اپنے سلسلہ خطاب کو جاری رکھتے ہوئے کہا کہ علم بانٹنے سے بڑھتا ہے جبکہ دولت بانٹنے سے گھٹتی ہے ۔علم سے سماج میں عزت حاصل ہوتی ہے۔قریب کو آگے بڑھاتے ہوئے طلباء و طالبات میں مفت مطالعاتی مواد تقسیم کیا گیا۔ جس پر طالبات نے پروفیسر ایس اے شکور ڈائریکٹر سی ای ڈی ایم سے اظہار تشکر کیا۔ جنکی کاوشوں سے معیاری اور مفید مطالعاتی مواد حاصل ہوا۔ طالبات کی جانب سے انصار احمد ساحل کو بحیثیت کوارڈنیٹر، ٹیٹ کوچنگ منظم انداز میں منعقد کرنے پرتہنیت پیش کی گئی۔انصاراحمد ساحل نے طلباء سے خطاب کرتے ہوئے

 

کہا کہ مسابقتی امتحانات میں معیاری کوچنگ اور مطالعاتی مواد کی بہت اہمیت ہوتی ہے ۔ گزشتہ دنوں میں بھی سی ای ڈی ایم کے زیر اہتمام ڈی سیٹ اور ڈی یس سی کے امیدواروں کے لئے بھی مفت کوچنگ کا نظم رکھا گیا تھا۔ چند ماہ قبل ہوئے ڈی ایس سی میں بھی ہمارے کوچنگ سے کئ طلباء وطالبات کا بحیثیت معلم تقرر عمل میں آیا۔ اختتامی تقریب میں کوچنگ کے فیکیلٹیز مسرز محمود تاج ،محمد اسرار ،محمد رضوان الدین شیخ اشفاق ،اشرف احمد، یاسین اور محمدیہ ہائی اسکول کے کرسپانڈٹ عظمت علی اور نائب صدر مدرس سلیم خان

 

و دیگر موجود تھے ۔ محمد اشرف احمد نے نظامت کے فرائض بحسن وخوبی انجام دئیے۔اس موقع پر ڈی ایڈ اور بی ایڈ کے امیدواروں کی کثیر تعداد موجود تھی

 

متعلقہ خبریں

Back to top button