جرائم و حادثات

حلق میں پن پھنس جانے سے 14 ماہ کی شیرخوار انابیہ کی موت – تلنگانہ کے سدی پیٹ ضلع میں افسوناک واقعہ

حیدرآباد۔ 20۔ مئی (اردو لیکس) تلنگانہ کے سدی پیٹ ضلع میں پیش ائے ایک افسوناک واقعہ میں حلق میں کھلونے کی پن پھنس جانے سے ایک 14 ماہ کی شیر خوار جاں بحق ہوگئی۔

 

۔تفصیلات کے مطابق سدی پیٹ ضلع کے ورگل منڈل میں یہ واقعہ پیش آیا جہاں ہریانہ سے تعلق رکھنے والے شعیب خان کا خاندان مقیم ہے۔ شعیب خان جے سی بی ڈرائیور ہیں

 

۔ بتایا گیا ہے کہ وہ آج صبح کام پر روانہ ہوئے۔ مکان میں ان کی بیوی نادیہ گھریلو کام میں مصروف تھی اور 14 ماہ کی انابیہ کے ہاتھ میں کھلونا تھا۔ اس کھلونے کا پن شیر خوار کے منہ میں چلا گیا جو حلق میں پھنس گیا۔

 

کافی دیر کے بعد نادیہ اپنی بیٹی کو کو دیکھی اور اسے فوری مقامی افراد کے تعاون سے ہاسپٹل پہنچائی جہاں ڈاکٹروں نے لڑکی کو حیدرآباد کے نیلوفر ہاسپٹل منتقل کرنے کا مشورہ دیا۔ نیلوفر ہاسپٹل میں علاج کے دوران انابیہ کی موت ہوگئی۔

 

اس واقعہ پر پولیس نے ایک مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا

متعلقہ خبریں

Back to top button